- UK Registered Charity Number 1160070
- Child Protection and Rehabilitation Trust
سی پی آرٹی الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز خیبر پختونخوا کی جانب سے "سٹریٹ چلڈرن ڈے" کا انعقاد
آج 12 اپریل کو چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز خیبر پختونخوا کے تحت "سٹریٹ چلڈرن ڈے" منایا گیا۔ اس موقع پر بچوں کو خوشیوں بھرا دن گزارنے کا موقع دیا گیا.یہ دن ہزارخوانی پارک پشاور میں منایا گیا، جہاں بچوں نے مختلف دلچسپ گیمز میں حصہ لیا، ہنسی خوشی کے لمحات گزارے اور اپنی معصوم مسکراہٹوں سے ماحول کو رنگین بنا دیا۔
چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کا مقصد سٹریٹ چلڈرن کو تحفظ، تعلیم اور بہتر مستقبل کی راہ فراہم کرنا ہے، اور ایسے دن نہ صرف ان کے چہروں پر خوشی لاتے ہیں بلکہ انہیں معاشرے کا اہم حصہ ہونے کا احساس بھی دلاتے ہیں۔