- UK Registered Charity Number 1160070
- Child Protection and Rehabilitation Trust
محرم الحرام کی اہمیت پر بریفنگ
ہمارے سنٹر سی پی سی لنڈی کوتل میں سر مسعود شاہ صاحب نے بچوں کو "محرم الحرام" کے بارے میں ایک اہم اور معلوماتی لیکچر دیا۔ سر صاحب نے بتایا کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور یہ مہینہ عزت، احترام اور قربانی کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بھی ذکر کیا اور ان کی بہادری، عدل اور خلافت کے دور کی عظمت کو بچوں کے سامنے پیش کیا۔ سر صاحب نے نہایت سادہ اور پُراثر انداز میں بچوں کو سمجھایا کہ اسلامی تاریخ ہمیں صبر، قربانی اور حق کے لیے کھڑے ہونے کا درس دیتی ہے۔
سر مسعود شاہ صاحب کی گفتگو سے بچوں نے بہت کچھ سیکھا اور وہ محرم کی اہمیت کو بہتر انداز میں سمجھنے لگ